پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں آج بھی ملا جُلا رجحان موجود ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہا تھا۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر کاروبار میں ملا جلا رجحان موجود ہے جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 683 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مارکیٹ میں 21 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔
مارکیٹ کے آغاز پر 12,020,970 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت اتنی 546,268,391 پاکستانی روپے بنتی ہے۔