اسلام آباد:بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری روز ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کو 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل درخواستوں کے ذمہ دار درخواست گزار ہونگے، واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔