اداکارہ علیزے شاہ، جو مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے پرانے اسکینڈلز کی حقیقت بتا رہی ہیں اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، اور اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
اپنی ایک تازہ ویڈیو میں علیزے نے بتایا کہ منسا نے ان کا فون نمبر ایک مشکوک شخص کو دیا ہے، جو ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے لکھا کہ “وہ مجھے نامعلوم نمبروں سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو سب کو پتا ہونا چاہیے کہ اس کے پیچھے وہی ہے۔”
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے کہا، “تین سال پہلے بھی اس عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ میں آج کل جو بھی کماتی ہوں وہ عزت اور حلال کا ہے، لیکن جو حرام کھاتا ہے، اسے نہ خدا کا ڈر ہوتا ہے اور نہ اپنے انجام کا۔”
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیزے شاہ کی ہمت کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر آواز بلند کی ہے۔
![]()