ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے اور تازہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کے نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 2 ہزار 915 روپے کمی کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے تک آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہو کر 5110 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔