وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے ایک خصوصی ایپ تیار کر رہی ہے، جسے صارفین اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اسی کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں گے۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری کو اپنی گاڑی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے ذریعے وہ نظام میں خود کو رجسٹر کرے گا اور اس کے بعد اسے مختص کردہ کوٹے کے مطابق پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ہر شہری کے لیے اس کی ضرورت اور دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کا کوٹہ مقرر کرے گی، تاکہ ایندھن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ قلت سے نمٹا جا سکے۔