ایاز شوکت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو باقاعدہ طور پر ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے عہدے سے علیحدگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایاز شوکت نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی کی تقرری عمل میں لائی جا چکی ہے، جس کے تناظر میں انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی، اور اپنے دور میں قانونی امور کو احسن طریقے سے انجام دینے کی سعی کی۔