اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف تعلیمی عہدوں پر نئی پوسٹنگز اور ٹرانسفرز کو وقتی طور پر روک دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ڈی اوز، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز اور سینئر پرنسپلز کی تقرریوں اور تبادلوں پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے، تاکہ انتظامی اور مالی معاملات کو منظم رکھا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترقی یا خالی آسامی پر تعیناتی کی صورت میں بجٹ کے استعمال یا عدم استعمال کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا لازمی ہوگا، تاکہ مالی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید ہدایت کی گئی ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ یا متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہونا چاہیے، جس کے بغیر تقرری کا عمل مکمل نہیں کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی اسکول اسپیسفک بجٹ برائے 2025-26 کی تکمیل تک برقرار رہے گی، جس کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔