صدر آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز محمود حامد نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے، کیونکہ اس سے پہلے ہی دباؤ کا شکار کاروباری طبقے پر مزید بوجھ پڑے گا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس میں تاجروں اور کراچی چیمبر کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔
محمود حامد نے کہا کہ موجودہ حالات خصوصاً جنگ کے دوران صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے، اس لیے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی باہمی مشاورت سے کی جانی چاہیے تاکہ معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔