یورپی یونین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران کی مدد کر رہا ہے تاکہ امریکی افواج اور اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ روس نہ صرف ایران کو خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے بلکہ ڈرون کے ذریعے بھی اس کی مدد کر رہا ہے، جس کے ذریعے خطے میں امریکی اہداف اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے تو اسے روس پر دباؤ ڈالنا ہوگا تاکہ وہ ایران کی معاونت سے باز رہے، کیونکہ یہ تعاون تنازع کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔
خارجہ پالیسی کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے سامنے بھی اٹھایا جائے گا، تاکہ اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔