کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیلرز کے لیے یہ قیمت 225 روپے فی لیٹر طے کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ سپلائی چین کو برقرار رکھا جا سکے۔