اماراتی ایئرلائن نے ایرانی شہریوں کے داخلے اور ٹرانزٹ پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے تحت اب ایرانی شہری نہ تو امارات میں داخل ہو سکیں گے اور نہ ہی وہاں سے ٹرانزٹ کر سکیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایرانی شہریوں کو امارات کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جس سے بین الاقوامی سفر متاثر ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق اماراتی ایئرلائن کی جانب سے اس پابندی کی کوئی واضح وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں، جس کے باعث اس اقدام پر مختلف حلقوں میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔