روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت مجموعی طور پر 29 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ پرواز بھرنے کے بعد شام 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد یہ بحیرہ اسود کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا، بلکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث طیارہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔