اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام تک منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے، جسے ایڈجسٹ کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ زیر غور ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، اور آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔