وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی ایک بندرگاہ پر ہونے والے میزائل حملے میں پاکستانیوں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالات کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے دانشمندانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔