کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا نیا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہریوں کو مقررہ اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دیگر اوقات میں فراہمی معطل رہے گی۔
ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے سے 10 بجے دن تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، تاہم اس کے بعد صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گیس بند رکھی جائے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک گیس دوبارہ فراہم کی جائے گی، جبکہ دن کے اوقات میں 3 بجے سے 6 بجے شام تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
اس کے بعد شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی، جبکہ رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔