سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی سعودی شہریت منسوخ کردی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق حمزہ بن لادن کی سعودی شہریت کی منسوخ کا فیصلہ سعودی فرماں رواں نے نومبر میں کیا تھا جس کا اعلان گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ نے کیا۔
گزشتہ روز امریکا کی جانب سے بھی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اطلاع دینے پر ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
امریکی دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ حمزہ بن لادن کا نام 2017 سے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔
واضح رہےکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے 2011 میں ایبٹ آباد میں ایک آپریشن میں ہلاک کیا۔