لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے روایتی حریف نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دوپہر دو بجے متوقع ہے۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی کوٹ لکھپت جیل جائیں گے جن میں صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ، سینیٹر مصطفیٰ نواز، پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو شامل ہوں گے۔