اسلام آباد: بھارتی ہیکرز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔
آزاد کشمیر کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز نے بھگت سنگھ کی تصویر اور پیغام لگا دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف ادارے بھارتی ہیکرز کی زد میں ہیں اور بھارتی ہیکرز کی جانب سے مختلف اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل 16 فروری کو بھارتی ہیکرز نے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور پاکستانی دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
دفتر خارجہ کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے فوری بعد ہی پاکستان حکام نے ویب سائٹ دوبارہ بحال کر دی تھی۔ ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا پروفائل اڑا دیا گیا تھا۔