اسلام آباد: احتساب عدالت میں نندی پور ریفرنس کی سماعت جج ارشد ملک نے کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،بابراعوان ودیگر 7ملزموں پرفرد جرم عائدکردی گئی ہے۔
ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی۔ تمام ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکارکیاہے۔
عدالت نے ساتوں ملزمان کے ٹرائل اورملزمان کیخلاف گواہوں کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر عدالت کی طرف سے کہا گیا کوشش ہوگی اس ریفرنس کو جلد سے جلد نمٹایا جائے گا،عدالت نے استغاثہ کے گواہ محمد نعیم کو طلب کرلیا۔انیس مارچ کے لیے گواہ کی طلبی کے سمن بھی جاری کردیے گئے۔
کیس کے پہلے گواہ کا تعلق وزارت پانی و بجلی سے ہے۔ کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔