جمتہ المبارک کو ملک بھر میں آج یوم دعا کے طور پر منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم جمعہ کو ملک بھر میں آج یوم دعا کے طور پر منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
آج پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں نیوزی لینڈ کے شہدا کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔خطیب جامعہ مسجد پارلیمنٹ مولانا احمدالرحمان شہداء نیوزی لینڈ اور یوم پاکستان کے سلسلے میں خصوصی دعا کرائینگے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قرآن خوانی اور دعا میں خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد بھی قرآن خوانی میں شریک ہوگی
ملکی سلامتی کے لیے نماز جمعہ کے بعد خصوصی اجتماعی دعا کرائی جائے گی۔