بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا۔
بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی محمد شریف اورمحمد حنیف کورہا کردیا۔ دونوں کو کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ رہا کئے گئے محمد شریف کا تعلق بہاولنگر جبکہ محمد حنیف کراچی کا رہائشی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردارادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے رواں ماہ 300 بھارتی ماہی گیروں کو 3 مراحل میں رہا کئے جانے کا امکان ہے۔