کراچی کے علاقے گلشن بہار غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا، واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر درزی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایس ایس پی شوکت کٹھیان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں افراد کو تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کیا گیا، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے جب کہ فارنسک ٹیم بھی موقع پر پہنچی، جائے وقوع سے آلہ قتل برآمد نہیں ہوا۔