پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی طرح منفی رجحان برقرار ہے۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 227.85 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے ۔ انڈیکس 34 ہزار 659کی سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔ 100 انڈیکس 34 ہزار 960 کی سطح پر آگیا ۔ لگ بھگ دن بارہ بجے 100انڈیکس میں 190 پوائنٹ کا اضافہ بھی ہوا ۔انڈیکس 35 ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا ۔
مگر کاروبارکے اختتام پر 100انڈکس میں 147عشاریہ 39 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 34887.64 پر تھا۔