دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں جو فریضۂ حج 1445 ہجری ادا کریں گے۔
اس سال تقریباً 4 لاکھ سعودی عرب کے مقامی عازمین جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔
حج کے مناسک کی ادائیگی کا پہلہ مرحلہ آج سے باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔
عازمینِ حج مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے بیت اللّٰہ شریف کا طواف کرتے ہیں جسے طوافِ قدوم کہا جاتا ہے، جس کے بعد حجاج کرام منیٰ پہنچتے ہیں۔
دنیا بھر سے آئے عازمینِ حج منیٰ روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں، عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل آج جاری رہے گا۔
گرمی سے بچنے کے لیے بیشتر عازمینِ حج کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بسوں کے ذریعے وادیٔ منیٰ پہنچا دیا گیا۔
حجاج کرام کو 12 ہزار سے زائد بسوں کے ذریعے منیٰ پہنچایا جائے گا۔
بے شمار حجاجِ کرام بیت اللّٰہ سے پیدل سفر کر کے بھی منیٰ کی خیمہ بستی پہنچیں گے۔
آج بیشتر عازمینِ حج وادیٔ منیٰ میں قیام کریں گے اور فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ وقوفِ عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔