انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکو ایک بارپھرپر لگ گئے ہیں اوراب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔
آج ایک بارپھرانٹربینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالرکی قدرمزید بڑھ کر149 روپے 30 پیسے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔