وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 روز میں کراچی سرکلر ریلوے چلانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ دن میں 45 کلومیٹر کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک 20 کلومیٹر ٹریک بحال کردیا ہے، ٹریک کے دونوں اطراف پچاس فٹ تک جگہ خالی کرائیں گے، لوگوں سے کہتے ہیں وہ از خود تجاوزات ختم کردیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں کہیں اتنے ایڈز کے مریض نہیں جتنے لاڑکانہ میں ہیں، وہ ایڈستان بن گیا ہے، اس پر وزیر صحت کو استعفی دینا چاہیے لیکن یہ بے شرم لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری ایڈز پر کوئی اشتہار دیں تو مدد کو تیار ہیں۔