سی ٹی ڈی لاہور میں گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی لاہور نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی اور شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شمس زمان ، محمد اشرف اور حاجی نعیم کے نام سے کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، فنڈز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔