پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 90 پوائنٹس اوپر گیا ہے۔
پیر کے روز جب مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 33901 پر تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اس میں 90 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
نئے مالی سال کا پہلا دن ہونے کے سبب کاروباری حضرات سرمایہ کاری میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک انڈیکس 33991 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور 10,325,630 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 438,274,939 پاکستانی روپے رہی۔