پاکستان اسٹاک ایکسچینج 29ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا۔ کاروبار کا اختتام 664پوائنٹس کی کمی سے 28ہزار 764پر ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے شروع ہونے والی مندی اختتام تک چھائی رہی۔ شدید مندی کے باعث 100انڈیکس29ہزار کی نفسیاتی حدسے بھی نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ 664 پوائنٹس کی کمی سے 5سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 764 کی سطح پر بند ہوئی۔
ایک دن میں100انڈیکس میں2.31 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔ دن بھر مجموعی طور پر283 کمپنیزکے شیئرزمیں کاروبار ہوا 194کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں جبکہ صرف73کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی خریداری کا رحجان بھی بڑھ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 51پیسے بڑھ گئی ۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر158.44سے158.95 روپے کی سطح پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کی کمی سے159.40 کی سطح پر بند ہوا۔
سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ 100 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت88ہزار 400روپے ہوگئی اسی طرح 10گرام سونا86روپے کے اضافے سے75ہزار 789روپے کا ہوگیاجبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 15سو14ڈالر پر مستحکم رہا۔