سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئیں،خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان کی والدہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں،ان کی عمر87 سال تھیں،مرحومہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔