صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیریون سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر آور کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی پروپیگنڈے کا پر سطح پر جواب دینا ہوگا،پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم متحد رہیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پوری قوم متحدہے،
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ظلم کے خلاف پاکستانی قوم ایک ہے،قوم متحد ہوگی توکشمیر ضرور آزاد ہوگا،کشمیریوں کے حقوق کسی صورت نہیں دبائے جاسکتے، مسلم امہ سے اپیل ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، بھارت میں بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی پر پوری قوم کا مشکور ہوں، بھارتی پروپیگنڈے کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے، پاکستان کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنا ہے۔