پاکستانی اداکار عمران عباس ایک بار پھر دنیا کے 100 پُرکشش چہروں کے لیے نامزد ہوگئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پُرکشش اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے ایک بار پھر دنیا کے 100 پُر کشش چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی ویب سائٹ نے گزشتہ برس بھی عمران عباس کو 100 پُرکشش چہروں کی فہرست میں شامل کیاتھا۔ انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B04IRlLnwNp/
اداکار عمران عباس نے یہ خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا انہیں اس فہرست میں شامل ہوکر ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔
یاد رہے کہ اس فہرست میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن، بریڈپٹ، کینڈل جینر، بالی ووڈ اداکار شاہد کپور، دپیکا پڈوکون، جب کہ کھیل کی دنیا کا بڑا نام کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انڈیپنڈنٹ کریٹک کی جانب سے اس فہرست میں دنیا بھر سے خوبصورت اورپُرکشش لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے بعد ازاں ووٹوں کی بنیاد پر 100 پُرکشش افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔