پاکستانی طالب علموں کیلئے بڑی خوشخبری، برطانوی حکومت نے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے والے انٹرنیشنل طلباء کو کام کرنے کی اجازت بحال کردی۔
پاکستانی طالب علموں کیلئے بڑی خوشخبری، برطانیہ کی سابق وزیراعظم تریسامے نے جب وہ 2012 میں ہوم سیکریٹری تھیں اس وقت انہوں نے انٹرنیشنل طالب علموں کے تعلیم مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں کام کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ اب برطانوی حکومت نے برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے والے انٹرنیشنل طلباء کو کام کرنے کی اجازت بحال کردی ہے۔
برطانوی حکومت نے ”پوسٹ اسٹڈی ورک “ بحال کردیا ہے جس غیر ملکی طلبا تعلیم مکمل کر کے اب برطانیہ میں کام بھی کر سکیں گے جس سہولت سے پاکستان کے طلبا فائدہ اٹھا سکیں گے۔