بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا۔
پاکستان نے بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہدای کے افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا تھا اور اس کے لیے انہیں باقاعدہ تحریری دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظیم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور وہ کرتارپور راہدای کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔
اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔