پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کر کےاعلیٰ کوالٹی کی چرس، چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے دو مختلگ کارروائیوں میں 73 کلو گرا م اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 6820 کلو گرام چھالیہ اور 1350 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیا ہے ۔
پاکستان کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سیب سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 73 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کر کے دوافراد کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی میں مزدا نما آئل ٹینکر سے 6820 کلو گرام چھالیہ اور 1350 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کیے گئے۔