ترک صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو ترکی اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ اسٹریٹیجک مذاکرات 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شرکت کیلئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو بھی 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔