بہترین کہانی کی بدولت کئی بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ ایک بار پھر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
کراچی میں ہونے والے کرائم پر مبنی علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم ’لال کبوتر‘ پاکستان میں ریلیز کے بعد کئی بین الاقوامی اسکرین پر بھی جلوہ دکھانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے انتخاب کے لیے پیش کیا جاچکا ہے تاہم اس سے قبل ہی یہ امریکا میں منعقد کردہ فلم آرچانا سوئے آڈینس ایوارڈ میں بیسٹ فیچر فلم کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔
دنیا بھر سے شہرت حاصل کرنے والی فلم ’لال کبوتر‘ بے تحاشا فرمائش کے بعد اب ایک اور بار پھر پاکستان بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تصدیق فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی منشا پاشا نے خود کی ہے۔
منشا پاشا نے ٹویٹر پر اپنی فلم کی دوبارہ نمائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کے مطالبے کے بعد یہ فلم اب رواں ماہ 11 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، وہ تمام لوگ جو اس حوالے سے پیغام بھیج رہے تھے ان سے گزارش ہے کہ وہ لوگ اب سنیما جائیں اور فلم دیکھیں۔
Our film @LaalKabootar has been selected as Pakistans submission to the #oscars !
Laal Kabootar is a gift that keeps on giving and truly one of its kind! To me, it stands as a landmark project within my 6 year career.
Thank u Allah and hugs to the team! ❤@kamaltkhan— Mansha Pasha (@manshapasha) September 13, 2019