اسلام آباد مری پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اسلام آباد، مری، پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز سلسلہ ہندوکش میں افغانستان تھا۔ زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچرتباہ اور30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔