شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 276ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج سے بھٹ شاہ میں ہوگا۔گورنر سندھ نے عرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا۔
گورنر سندھ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 276 ویں عرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا۔ گورنر سندھ کے ہمراہ فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ،جے پرکاش، نصرت واحد اور دیرگ موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہ لطیف نے پیار و محبت کا پیغام دیا، شاہ لطیف کے پیغام پر عمل کرنے سے دنیا میں دہشتگردی کا سد باب ہوسکتا ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت وقت شاہ لطیف کے شہر کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے، جمہوری احتجاج سب کا حق ہے۔
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 276 واں عرس آج سے بھٹ شاہ میں شروع ہوگیا جس کے لیے ملک بھر سے زائرین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 2000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور رینجرز کے اسی جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔درگاہ پر 20 واک تھروگیٹ اور چوالیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں آج سے تین دن کے لئے دفعہ ایک سو چوالیسنافذ کر دی گئی ہے۔عرس کے تینوں روز ملاکھڑا،ادبی کانفرنس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔عرس کے تیسرے اور آخری روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے۔
گدی نشین سید وقار حسین کی جانب سے گذشتہ روزشاہ عبد الطیف کے مزار پر علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں ملک بھر کی درگاہوں کے گدی نشینون نے شرکت کی۔