وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غورسمیت آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س آج صبح 11بجے ہو گا، اجلا س میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ آزادی مارچ کامعاملہ، مذاکرات کی تعطلی سمیت دیگرمعاملات پر غور کرے گی،ملکی اور سیاسی صورتحال پر غوربھی کیا جائے گا۔
ایجنڈے میں اوورسیز پاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل کے زریعے ترجیحی بنیادوں پر شکایات کے حل پر بریفنگ شامل ہےاس کے علاوہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لے گی۔
اجلا س میں ممبر اوگرا کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی،نوازشریف کا معاملہ ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے،تاہم وزیراعظم کی اجازت سے کوئی بھی ایجنڈا آئٹم کابینہ اجلاس میں موقع پر شامل کیا سکتا ہے۔