پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ابتدائی 3 گھنٹوں میں 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو100 انڈیکس 36 ہزار 800 پر تھا جس کے بعد بتدریج تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 37 ہزار کی نقسیاتی حد عبور کر چکا تھا اور تا دم تحریر89,818,470 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,696,961,879 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر معمول کمی دیکھی گئی۔
منگل کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 122 پوائنٹس کی کمی بھی نظر آئی اور انڈیکس 36 ہزار 681 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم دن کے اختتام پر 37 پوائنٹس کی معمولی کمی ہوئی۔