آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت طلوع آفتاب سے قبل 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 24 تک تک جا سکتا ہے۔
ملک کے دیگر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گذشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم ملتان، خانیوال ، بہاولپور، رحیم یار خان ، لیہ اور بارکھان کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ ملتان 05، بہاولپور (سٹی 02، ایئر پورٹ 01) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔