فاسٹ بولر حسن علی کے کمر کی تکلیف کے بعد پسلیوں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ نہیں کھیل سکے، دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی انہیں ڈراپ کیا گیا تھا۔ اب حسن علی کی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
کمر کے بعد اب ان کی پسلیوں میں بھی تکلیف کا انکشاف ہواہے۔ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کی غرض سے کراچی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے ساتھ تھے۔
میچ سے پہلے پسلیوں میں تکلیف کی شکایت پر ان کا اسکین کرایاگیا جس کی رپورٹ اچھی نہیں آئی۔
ذرائع کےمطابق پیسر کی پسلیوں میں ہیر لائن فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد فوری کھلانے کا رسک لینے کے بجائے سینٹرل پنجاب کی ٹیم انتظامیہ نے ریلیز کردیا ہے تاکہ لاہور میں ان کے مزید ٹیسٹ کروائے جاسکیں۔
پی سی بی میڈیکل پینل اب دوبارہ حسن علی کا اسکین کرائے گا جس کی رپورٹ آنےپر انہیں مزید آرام کرنے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا اور اس بات کا بھی تعین ہوپائے گاکہ وہ کب تک مکمل فٹ ہوکر میچ پریکٹس شروع کرسکیں گے۔
شیئر