آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ دیگر علاقوں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔شہرمیں ہوا 8 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔
گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: استورمنفی 09، کالام منفی 07، گوپس ،سکردو منفی 06، بگروٹ منفی 05، گلگت ، قلات منفی 04 ، دیر منفی 03 ، پاراچناراورکوئٹہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔