مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مصری دوست سے منگنی کرلی۔
جنیفر گیٹس اور نائل ناسر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کیا اور خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات ہیں اور یہ دونوں پیرس پینتھرس کے رائیڈرز ہیں۔
جنیفر گیٹس نے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن لکھا جس میں انہوں نے نائل ناسر کے لیے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کیا۔
24 سالہ جنیفر گیٹس ڈاکٹر بننے کے لیے تعلیم حاصل کررہی ہیں جب کہ جنیفر اور ان کے منگیتر دونوں ہی ایک گھڑ سواری کے کھیل سے وابستہ ہیں اور ان کا کہنا ہے۔
کہ وہ یہ کھیل شوقیا کھیلتی ہیں جب کہ ان کے منگیتر یہ کھیل پروفیشن کے طور پر کھیلتے ہیں۔