نیویارک: اقوام متحدہ (یو این) نے اپنے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ہیڈ کوارٹر کو چار ہفتوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
193 افراد پر مشتمل اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین کو کورونا وائرس کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔
نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کو رخصت پہ بھیجنے کا فیصلہ فلپائن کے سفارت کار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا ۔
یاد رہے کہ ایمرجنسی سروسز اور ترجمہ کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین پر ان احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں سیکیورٹی کونسل کی آئندہ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ 15 اراکین پر مشتمل سیکیورٹی کونسل کی آئندہ ہفتے سے میٹنگ طے تھی جس میں شام، شمالی کوریا اور لیبیا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔