کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے جب کہ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور کھارادرسمیت اس کے اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کے شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔
لیاقت آباد، گلبہار، گلستان جوہر، لیاری اورنارتھ کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
لوچ کالونی، بھٹائی آباد، گلشن اقبال اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں رہائش پذیر افراد نے بتایا ہے کہ بجلی ان کے علاقوں میں بھی بند ہو چکی ہے جس کی وجہ سے وہ نہایت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔