پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 123نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3 لاکھ35 ہزار93 ہوگئی ہے۔
کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار823 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے سبب12 اموات ہوئیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار835 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ15ہزار16 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 13 ہزار242 زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد20 ہزار79ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار554، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار331، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار649، بلوچستان میں 15 ہزار954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 279 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار237 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 365 اور سندھ میں 2 ہزار631 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار279، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 95 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔