اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ٹی وی چینل پاکستان ٹیلی ویژن کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کی نجکاری کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے اور نجکاری کی تجویز پر کام شروع ہوچکا ہے۔
کابینہ کی نجکاری کمیٹی تجاویز کا جائزہ لے گی اور نجکاری بورڈ ابتدائی تجاویز تیار کرے گا۔ پی ٹی وی کی زمینیں، آلات اور مشینری کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔
جون 2021 تک پی ٹی وی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی لسٹ میں ابھی پی ٹی وی شامل نہیں ہے۔