کراچی میں ریلوے، ٹریک پر قائم تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن آج سے شروع کریگا
پہلے مرحلے میں آج گلشن اقبال گیلانی اسٹیشن سے تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا جس کے بعد آج ہی غریب آباد فرنیچر مارکیٹ کو پٹری سے ہٹایا جائے گا۔
بارہ اور تیرہ دسمبر کو نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کی باری آئے گی جہاں سے پٹرول پمپ بھی ہٹایا جائےگا جبکہ بیوٹی پارلر اور دیگر پکی تجاوزات بھی آپریشن کی زد میں آئیں گی۔
سترہ نومبر 2017 کو عدالت عظمی نے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کہا تھا کہ ریلوے ٹریکس پر قائم تمام تجاوزات ختم کیں جائیں۔